عمران نے قوم سے صرف جھوٹ ہی ایمانداری سے بولا ہے، اختیارولی خان

(قدرت روزنامہ)اختیارولی خان نے کہا ہے کہ عمران نے اپنی حکومت میں قوم سے صرف جھوٹ ہی ایمانداری سے بولا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی خان نے وزیراعظم کے درگئی خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جھوٹی تقریروں سے خیبرپختونخواہ کے لوگ اکتا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران نے اپنی حکومت میں قوم سے صرف جھوٹ ہی ایمانداری سے بولا ہے۔ عمران نیازی کی تقریر کا ایک ایک لفظ جھوٹ اور بہتان پر مشتمل تھا اور اگر عمران کی تقریر سچی ہے تو قوم کی حالت ابتر کیوں ہے؟

اختیارولی خان کا کہنا تھا کہ عمران کو مالش اور پالش کا وسیع تجربہ ہے، نیازی صاحب کا غصہ بتا رہا ہے کہ عدم اعتماد بھاری اکثریت سے کامیاب ہو چکی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواہ اختیارولی خان کا مزید کہنا تھا کہ عمران عوام کو مہنگائی بیروزگاری کے سمندر میں پھینک کر کونسی کامیابی کا دعوی کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم خیبرپختونخواہ میں آج کل آخری غمگین گیت گا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا تھا کہ امید ہے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور عوام اس پارٹی کا ساتھ دیں گے جو پاکستان کے لئے کھڑی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ایک طرف پاکستان کے بڑے بڑے ڈاکو اکٹھے ہوگئے ہیں، دوسری طرف وہ لوگ ہیں جنہوں نے 25 سال ڈاکوؤں کے خلاف جدوجہد کی۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ضمیر فروش اور لوٹے میں فرق ہوتا ہے، لوٹا اقتدار کی طرف جاتا ہے اور ضمیر فروش اپنا اور ملک کا سودا کرتا ہے، اس وقت یہ لوٹے نہیں ہورہے یہ اپنے ضمیر کا سودا کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے چوری کے پیسے سے ہمارے ارکان قومی اسمبلی کی قیمت لگائی ہے، سندھ ہاؤس میں پیسے دے کر جمہوریت کا جنازہ نکالا جارہا ہے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن ضمیر فروشوں کو دیکھ رہی ہے، ساری قوم کے سامنے ضمیروں کا سودا ہورہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ قوموں کی زندگی میں کبھی کبھی فیصلہ کن وقت آتا ہے، وہ وقت آگیا ہے جب ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ کس طرف کھڑا ہونا ہے، اللہ تعالیٰ نے ہمیں نیوٹرل ہونے کا نہیں کہا، اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ اچھائی کا ساتھ دو اور برائی کے خلاف ہو۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آصف زرداری کو 2 بار جیل میں ڈالا، پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر چوری کے کیس بنائے، مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کا خطاب تو (ن) لیگ نے دیا تھا، مولانا فضل الرحمان پر نیب کا کیس تو مسلم لیگ (ن) کے دور میں بنا تھا، یہ ملک کے ساتھ وہ کرنا چاہتے ہیں جو دشمن بھی نہیں کرسکتا۔

منحرف ارکان قومی اسمبلی کو مخاطب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے، چھانگا مانگا اور مری کے دن چلے گئے، آپ کے پاکستان میں لوگوں کو شعور ہیں، آپ جتنا مرضی کہیں کہ میرا ضمیر جاگ گیا ہے، آپ جتنا بھی کہیں کہ عمران خان برا آدمی ہے لوگ آپ کی بات کو نہیں مانیں گے، وہ سمجھیں گے کہ انہوں نے اپنا ضمیر بیچا ہے۔ آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے، آپ کی زندگی میں ذلت ہوگی، میرے جو ایم این ایز غلطی کر بیٹھے ہیں، میں آپ کو معاف کردوں گا واپس آجائیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگوں کا پیسہ چوری کرکے حکومت بچانے سے بہتر ہے کہ حکومت چلی جائے۔ اگر مجھے ضمیر کا سودا کرکے رشوت دینی ہے تو میں ایسی حکومت پر لعنت بھیجتا ہوں۔

شہباز شریف اور نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ شہباز شریف مجھے تجویز دی ہے کہ آپ کو ایبسلوٹلی ناٹ نہیں کہنا چاہیے تھا، شہباز شریف کہتے ہیں کہ یورپی یونین پر تنقید نہیں کرنی چاہیے تھی، امریکا نے مجھ پوچھا تھا کہ افغانستان کے خلاف پاکستان اڈے دے گا، اس پر ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا۔

شہباز شریف سے متعلق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ بوٹ پالش بڑے اچھی طرح کرتے ہے، جب وہ کوئی گورا دیکھتے ہیں تو ان کے بھی بوٹ پالش شروع کردیتے ہیں لیکن میں کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا سے کہا ہے کہ امن میں آپ کے ساتھ ہیں لیکن جنگ میں نہیں، کسی غیر ملکی سفیر کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ ملک کی خارجہ پالیسی پر عوام میں بات کرے، یورپی یونین کے سفیروں نے پروٹوکول کے خلاف بات کی، میں نے ان سے پوچھا کیا بھارت کے خلاف یہ بات کرو گے؟۔

بھارت کو داد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ بھارت کی خارجہ پالیسی ہمیشہ آزاد رہی ہے، وہ اپنے عوام کے لیے پالیسی بناتا ہے، آج بھارت امریکا کا بھی اتحادی ہے اور روس سے بھی تعلقات ہیں۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی حکومت نے ساڑھے تین سال میں وہ کام نہیں کیے جو ہم نے کیے ہیں، اقوام متحدہ نے قرار داد منظور کی کہ ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago