(قدرت روزنامہ)،پاکستان سمیت سرحد کے اُس پار یعنی بھارت میں بھی انتہائی کم عُمر میں شہرت پانے والے نوجوان گلوکار عاصم اظہر سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اُنہوں نے اپنی دوست اور ماڈل میرب علی سے منگنی کرلی ہے .
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے .
کہا جا رہا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی تقریب میں اُن کے اہلِ خانہ اور چند عزیزوں نے شرکت کی .
عاصم اظہر اور میرب علی کی جانب سے اُن کی منگنی کی تصدیق کر دی ہے .
فینز کی جانب سے عاصم اظہر کو مبارکباد، پیش کی جا رہی ہے .
عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبر سُننے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے .
واضح رہے کہ ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کر لی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا .
. .