بھارت میزائل حادثہ دوبارہ ہونے سے روکنے کے اقدامات کرے، آسٹریا

ویانا(قدرت روزنامہ) آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلن برگ نے نیوکلیئرائزڈ جنوبی ایشیائی ماحول میں میزائل حادثے کو دوبارہ ہونے سے روکنے اور بھارت اور پاکستان کے درمیان مزید اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی بات چیت میں الیگزینڈر شلن برگ نے امید ظاہر کی کہ دوبارہ ایسے کسی واقعے سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جاچکے ہوں گے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ نے اس واقعے کو میزائل کے حادثاتی فائرنگ کے معاملے کے طور پر دیکھا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔تاہم انہوں نے پاکستان کے محتاط ردعمل کی تعریف کی جس نے ممکنہ تصادم کو ٹالا۔انہوں نے زور دیا کہ یہ تحمل اور اعتماد سازی کے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے پاکستان میں بڑی پوشیدہ صلاحیت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں ہمیشہ نئے مواقع اور نئی منڈیوں کی تلاش میں ہوتی ہیں، اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ دورہ آسٹریا اور پاکستان کے تعلقات میں نہ صرف سیاسی بلکہ اقتصادی طور پر بھی ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔انہوں نے شمالی علاقہ جات کی ترقی میں تعاون کے امکان کے بارے میں بھی بات کی جو کہ اکثر آسٹریا کے کوہ پیماں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے سیاحت میں آسٹریا کے علم اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کے بہت سارے مواقع ہوں گے جو کے اس شعبے میں عالمی رہنما اور الپائن سیاحت کا ماہر ہے۔افغان مسئلے پر انہوں نے آسٹریا اور پاکستان کے نقطہ نظر میں یکسانیت کا مشاہدہ کیا جو افغان عوام کے لیے سلامتی اور استحکام کے خواہاں ہیں۔انہوں نے افغان مہاجرین کے یورپ کی جانب رخ کرنے کے امکان کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ چونکہ ہم ایک ایسی صورت حال کا سامنا کر رہے ہیں جہاں یورپ ایک بار پھر جنگ میں ہے اور دنیا دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد سب سے بڑی نقل مکانی دیکھ رہی ہے، اس لیے ہمیں اضافی ہجرت کے بہائو سے بچنا ہوگا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

9 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago

عمران خان کا انجام بانی ایم کیو ایم والا ہوگا،فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو…

6 hours ago