مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ)مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں زبانوں اور ترجمے سے متعلق انتظامیہ نے ایک خصوصی شناختی کارڈ متعارف کرایا ہے . اس کارڈ کا مقصد کئی برقی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے .
ان خدمات کا تعلق منار الحرمین کے پلیٹ فارم کے ذریعے براہ راست خطبوں اور اسباق کے ترجمے ، ریڈیو پروگراموں اور صوتی کتب کے نشر کیے جانے سے ہے . عرب ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں زبانوں اور ترجمے کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل احمد بن مرزوق الجمیعی نے واضح کیا کہ یہ شناختی کارڈ متعلقہ مقامات تک رہ نمائی کی خدمت کے لیے تفاعلی نقشوں پر مشتمل ہے .
. .