عمران نیازی تم کو،مولافضل الرحمن فوبیا،ہوچکا ، یاد رکھو آپ کی حکومت کا سیاسی جنازہ مولاناکے ہاتھوں سمندر بردہوگا، حافظ حمداللہ

اسلام آبا د(قدرت روزنامہ ) ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی تقریر اپوزیشن کو گالی دینے جھوٹے الزامات سے شروع ہوئی اورگالیوں پرختم ہوئی، عمران نیازی تم اپوزیشن کوچورچور کہتے رہے قوم کوبتاو،چینی چور، آٹاچور، دوائی چور،پٹرول چور، اورایل این جی چور آپ کیاردگردبیٹھے ہیں، . درگئی جلسے سے وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نے کہا عمران نیازی تم کو،مولافضل الرحمن فوبیا،ہوچکا ہے .

یاد رکھو عمران خان آپ کی حکومت کا سیاسی جنازہ مولاناکے ہاتھوں سمندر بردہوگا . کل تم جس کوپنجاب کاڈاکو،فاشسٹ اور چپڑاسی کہتیرہے اس کوساتھ ملاکے حکومت

بنائی، حافظ حمداللہ نے کہا کل جب جہاز بھربھرکے لاتے رہے تو باضمیر تھیاب جب منحرف ہوگئے توبے ضمیرہوگئے . ایک طرف ،امربالمعروف،کی ترغیب دوسری طرف جھوٹے الزامات اور سیاسی قیادت کو گالیاں دینا . یہ امربالمنکر کا ارتکاب ہے اورریاست مدینہ کی توہین ہے، حافظ حمداللہ نے کہا آج کی تقریرمیں عمران نیازی نے انڈیا کی خارجہ پالیسی کی تعریف اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کااعتراف کیا . بحیثیت وزیراعظم ہندوستان کی تعریف کرنایہ پاکستان کی منہ پر طمانچہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں