نشست تو اب عمران صاحب کی خالی ہونے کا وقت آگیا ہے، مریم اور نگزیب کا فواد چوہدری کو جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ترجمان مریم اورنگزیب کا فواد چودھری کو جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ نشست تو اب عمران صاحب کی خالی ہونے کا وقت آگیا ہے . اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ نشست تو اب عمران صاحب کی خالی ہونے کا وقت آگیا ہے .

انہوںنے کہاکہ اب ارکان کی نہیں، عمران صاحب کے جانے کی باری ہے،کس کے خلاف کیا کارروائی ہونی ہے وہ عمران صاحب اور فواد چوہدری نے نہیں بتانی، آئین میں لکھا ہواہے .

انہوںنے کہاکہ بڑھکیں نہ ماریں، گھر جانے کی تیاری کریں،آئین کے غدار اور باغی نہ بنیں، عمران صاحب اکثریت کھوچکے ہیں،مزید وزیراعظم مسلط نہیں رہ سکتے،یہ شوکاز غیرقانونی ہیں،کیا 22 کروڑ عوام کو شوکاز جاری کریں گے جنہوں نے آپ کو مسترد کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں