نیوٹرل ادارے کے سربراہ یا کسی عہدیدار کیخلاف حکومت نے قدم اٹھایا تو اپوزیشن تسلیم نہیں کرے گی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نیوٹرل ادارے کے سربراہ یا کسی عہدیدار کیخلاف حکومت نے قدم اٹھایا تو اپوزیشن تسلیم نہیں کرے گی۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران حکومت ختم ہوچکی، یہ غیر آئینی حکومت ہے یاور اس کاہر قدم غیر قانونی اور غیر آئینی ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت آئینی طریقے سے چلنے سے بھاگ رہی ہے مگر پاکستان یہ سب برداشت نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہم او آئی سی اجلا س کی وجہ سے چپ ہیں، اوآئی سی کے لیے آنے والے افراد عمران خان کے نہیں پاکستان کے مہمان ہیں۔او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں اپوزیشن کو بھی بلانا چاہئیے، حکومت جلسہ ملتوی کرتی ہے تو ہم بھی ٹوکن احتجاج کرکے جلسہ ختم کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی ایسی کوئی ڈیمانڈ نہیں جو نہ مانی جائے، عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں قائد ایوان شہباز شریف ہوں گے، اسپیکر کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے سے متعلق ابھی کچھ طے نہیں ہوا، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی ایم این ایز ہمارے پاس خود آ رہے ہیں۔خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں یقین دلایا گیا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں، اسٹیبلشمنٹ کا کھلا خط ہے کہ ہم مداخلت نہیں کریں گے، حکومتی آئینی طریقے سے چلنے سے بھاگ رہی ہے مھگر پاکستان یہ سب برداشت نہیں کر سکتا۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے آرٹیکل 63 اے کے اطلاق پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ آرٹیکل 63 اے کا اطلاق اس پر ہوتا ہے جس نے پارٹی کےخلاف ووٹ دیاہو۔ ان کا کہنا تھاکہ رکن اسمبلی ووٹ سے پہلے نااہل نہیں ہوسکتا۔اعتزاز احسن نے بتایا کہ اسلام آباد میں جوکچھ ہو رہا ہے وہ سب کےسامنے ہے جبکہ راجہ ریاض کہہ رہا ہے ہمارے پاس 24 بندے ہیں، وہ کہہ رہاہے، ن لیگ کے پاس اتنی ٹکٹس نہیں جتنے بندےہیں۔ان کا کہنا تھاکہ آپ پیسے پربکو یا ٹکٹ پر یہ سودے بازی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردار نہیں : مولانا فضل الرحمان

لندن(قدرت روزنامہ ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ…

1 min ago

لندن میں خواجہ آصف کو دھمکیاں ’سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن گالی دینے کی حمایت نہیں کی جا سکتی‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف کو لندن میں ایک اوور گراؤنڈ اسٹیشن…

1 min ago

مجھے ایسی بیماری ہے جس کا علاج دنیا کے صرف 2ممالک میں ہے،مریم نواز

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے ن لیگ کی حکومت ختم کردی…

7 mins ago

پاکستانی ہائی کمیشن خواجہ آصف کو دھمکیاں دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کرے، پاکستان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے لندن میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کو وزیر دفاع خواجہ…

10 mins ago

آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے عام انتخابات 2024ری شیڈول کرنے کی درخواست…

14 mins ago

سیاست مشکل اور ناخوشگوار ہے، جیت پر خوش ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جوبائیڈن سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات…

19 mins ago