کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو حکومت کے بجائے جمہوریت بچائینگے، خالد مقبول صدیقی

کر اچی(قدرت روزنامہ)ایم کیو ایم پاکستانزیر اہتمام مر کز بہا در آبا د سے متصل پا رک میں جنر ل ورکر ز اجلا س کا انعقاد کیاگیاجس میں کا رکنان وذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس مو قع پر کنونیر ڈاکٹرخالد مقبو ل صدیقی نے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ تنظیم کو38اور تحریک کو45بر س گزر گئےاور ہمیں ختم کر نے والوں کے حو صلے پست ہو رہے ہیں پاکستان بھر کے تمام زبا نیں بولنے والے حق پرست عوام اور 98فیصد عوام کے ہا تھو ں میں پاکستان کی تقدیر آئیگی تو ملک صیح ہا

تھو ں میں آئیگا۔آج 20ما ر چ ہے دو دنکے بعد 23ما رچ ہے جس دن ہم نے پاکستان بنانے کا ارادہ اورو عدہ کیا تھا مہا جر وںنے اس وطن کے حصول کیلئے جو لا زوال قر با نیا ں دی اس کی نظیر نہیں ملتی لیکن افسوسکے ساتھ کہنا پڑتا ہے کے ہم من حیث القو م یکجا نہیں ہو سکے اس کی بنیا دی وجہ یہ ہےکہ پاکستان ان لو گو ں کے ہاتھ لگا جو بہتر ین غلام تھے جنہو ں نے نہ کبھی آزاد ہونے کی کو شش کی اور نہ ہی آزاد ہو ئے آج کا دن اس عزم اور اس عہد کا دن ہے کہ ہما ریسیا ست تحریک کے سرمایہ ہو گی سیا ست نظریہ اور منز ل تک پہنچانے کا راستہ تو ہو سکتاہےلیکن ہما را مقصد نہیں،2018 کے الیکشن کے آخرروز ہم نے یہ واضح کر دیا تھا کہ تم نےہمیں پو را نہیں گنا تو اب تو لنا پڑ جا ئیگا ہما ری حما یت کے بغیر نہ تو حکو مت چلسکتی ہے اور نہ ہی بن سکتی ہے آج کا یہ اجتما ع جب ایو ان میں پہنچے گا تو پاکستانکی گا ڑی اپنی منز ل پر پہنچ جائیگی،ہمیں آپس میں نہیں لڑنا ہمیں ایک دوسرے کیلئے لڑناہو گا اور یا د رکھیں جو آپ کا دشمن ہے وہ ملک کا بھی دشمن ہے ہما را حق تحریک پر نہیںتحریک کا حق ہم پر ہے قر با نیاں انمول شہ ہو تی ہے انہیں تولہ اور گنا نہیں جا سکتااس کا احترام کیا جا ئے گز شتہ چند بر سوں سے ہم اس اسٹیج سے یہ کہہ رہے ہیں کہ شایداچھا وقت آنے والا ہے ہم اس کیلئے تیا ر ہیں پاکستان میں بہت سی سیا سی جما عتیں ہیںجو چھو ٹی ہے اور بڑی بھی ہیں لیکن وہ چھو ٹی بھی ہو تی ہے تو پالیسی کے تحت اور بڑیہو تی ہے تب بھی انکے پیچھے پا لیسی کا ر فر ما ہو تی ہے لیکن آپ کسی پا لیسی کے تحتنا تو کم کئے جا سکتے ہیں اور نہ ہی زیادہ آپ کی جڑیں عوام میں ہیں۔انہوں نے کہا کہآج آپکو بڑی اہم اجا زت لینے کیلئے تکلیف دی ہے اور کسی کو نہیں پتہ کے کیا ہو نے جارہا ہے ہم نے حکو مت بچانے یا ختم کر نے کی ذمہ داری نہیں لی ہم نے جمہو ریت بچانےکیلئے ساتھ دیا لیکن ہم نے جا گیر دارنہ جمہو ریت کے بھی ٹھیکے دار نہیں آئند ہ 5یا6دنو ں میں فیصلے کی گھڑی آئیگی،اس وقت پاکستان میں 3بڑی سیا سی جما عتیں ہے پاکستانمسلم لیگ (ن)،پی ٹی آئی اور پاکستان پیپلز پا رٹی دو کو آزما چکے ہیں اور ایک کو آزمارہے ہیں پی ٹی آئی کا ساتھ دیکر ہم نے جمہو ریت کو بچایا ہے اور حکو مت جا تی ہے توہمیں جمہو ریت کو بچانا ہے ہم ایسے نظام کا حصہ ہے جو کمال اور جمال کے ساتھ جھو ٹبو لتے ہیں اور بہتر ین سیا ست دان کہلا تے ہیں پیپلز پا رٹی اور پی ایم ایل این کےساتھ بھی معاہد ے کئے گئے لیکن ہمیں لا پتہ ساتھیو ں جیلیں اور ما روائے عدالت قتلکا سامنا کر نا پڑا تحریک انصاف سے کیا گیا معاہدہ وعدوں او ر ارادوں پر چل رہا ہےہم آپ کے مطا لبا ت پیپلز پا رٹی کے سامنے لیکر جا ئیں گے اس پر ہم اپنی با تیں منوائیں گے اور اگر ووٹ نے فیصلہ نہیں کیا تو روڈ فیصلہ کر یگا، پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تلخ اور اچھی یا دیں وابستہ ہے ہمارے مطالبا ت ما نے گئے لیکن وہ اس پر قائم نہیں رہ سکے جب مذکرات شروع ہو نگے تو مستردشدہ لو گو ں کو تکلیف ہو گی ہم اپنے مطالبا ت سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تکایک ایک فر د کو نہیں گنا جا تا موجودہ صورتحال میں فیصلے کا اختیار طلب کرتے ہوئےکارکنا ن سے رائے لی تو تمام کارکنان نے متفقہ طور پر فیصلے کا اختیار کنونیر واراکین رابطہ کمیٹی کےسپرد کیا۔

Recent Posts

بلوچستان اسمبلی بلڈنگ کی تعمیر نو ہائیکورٹ میں چیلنج

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی کی عمارت کو گراکر اسے 5 ارب روپے کی لاگت سے…

34 mins ago

پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ قانون میں لکھا ہے…

43 mins ago

پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل خیبرپختونخوا پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد کے مختلف علاقوں…

53 mins ago

قلات میں دھماکا، 3 سیکیورٹی اہلکار شہید 4 زخمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قلات کے علاقے دشت محمود کے قریب دھماکے سے 3 سیکیورٹی اہلکار…

1 hour ago

حکومت پرامن احتجاج پر حملہ آور، نتائج پریشان کن نظر آرہے ہیں، محمود اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے…

2 hours ago

علی امین گنڈاپور کہاں ہیں، صحافی کے سوال پر محسن نقوی نے کیا بتایا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی…

2 hours ago