وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پراسرار موت کے کیس میں نیاموڑ آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پراسرار موت کے سلسلے میں ایس پی ٹریفک عارف شاہ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئیں، انھیں عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقرا نذیر کی پر اسرار موت کی تحقیقات کے سلسلے میں آئی جی پنجاب نے ایس پی عارف شاہ کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر انھیں ایس پی ٹریفک کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ عارف شاہ کو کلوز ہیڈ کوارٹر کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے وزرات داخلہ کو خط لکھ

کر کہا تھا کہ انکوائری مکمل ہونے تک ایس پی عارف شاہ کو معطل کیا جائے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ خاتون پولیس کانسٹیبل کی خود سوزی یا قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور اس سلسلے میں وفاقی پولیس کے ایس پی ٹریفک عارف شاہ کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے، ان کے تمام ذاتی اسٹاف کو بھی کلوز کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ایس پی عارف شاہ اور پولیس کانسٹیبل کے موبائل اور ان کے مشترکہ جاننے والوں کی تفتیش بھی جاری ہے، یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ پولیس کانسٹیبل ایس پی عارف شاہ کی رہائش گاہ کیوں گئی تھی، کیا اقرا نذیر نے وہیں پر زہر کھایا یا کھلایا گیا؟پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اقرا نذیر کے اہل خانہ نے ایس پی عارف شاہ پر کسی شک کے نہ ہونے کا بیان دیا تھا، اہل خانہ نے عارف شاہ کے خلاف مقدمے کے اندراج سے بھی انکار کیا۔تاہم اب وفاقی پولیس کی مدعیت میں کانسٹیبل کی موت کا مقدمہ درج کر کے سینیئر افسران کی زیر نگرانی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

4 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

9 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

9 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

15 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

15 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

22 mins ago