ممبئی (قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ گایتری المعروف ڈولی ڈی کروز 26 سال کی عمر میں خطرناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں . بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی ہولی منانے کے بعد دوست کے ہمراہ گھر لوٹ رہی تھیں کہ رفتار تیز ہونے کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس سے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی .
اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی . رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ڈولی کی دوست 38 سالہ خاتون نے بھی
موقع پر ہی دم توڑ دیا . گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل 'جلسا رائیڈو' اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی . بعد ازاں انہیں ویب سیریز 'میڈم سر میڈم انتھے' میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا جس سے ان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا .
. .