26 سالہ نامور بھارتی اداکارہ خطرناک کار حادثے میں ہلاک

ممبئی (قدرت روزنامہ)جنوبی بھارت کی تامل فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ گایتری المعروف ڈولی ڈی کروز 26 سال کی عمر میں خطرناک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈولی ہولی منانے کے بعد دوست کے ہمراہ گھر لوٹ رہی تھیں کہ رفتار تیز ہونے کے باعث گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس سے گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کی۔رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں ڈولی کی دوست 38 سالہ خاتون نے بھی

موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ گایتری کا اصل نام ڈولی ڈی کروز تھا، انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل ‘جلسا رائیڈو’ اور انسٹاگرام پر اپنی پوسٹس کے ذریعے شہرت حاصل کی۔بعد ازاں انہیں ویب سیریز ‘میڈم سر میڈم انتھے’ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا جس سے ان کی پذیرائی میں اضافہ ہوا۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

4 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

29 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago