لاہور ٹیسٹ کا پہلا دن ‘ میچ میں کھانے کا وقفہ ؛ آسٹریلیا نے 2 وکٹوں پر 70رنز بنا لیے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان اور اسٹریلیا کے درمیان جاری سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے ، جہاں کھانے کے وقفے پر مہمان ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 70رنز بنا لیے ، عثمان خواجہ 31 اور اسٹیو اسمتھ 28 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ان کی ابتدائی دو وکٹیں صرف 8 رنز پر ہی گر گئی تھیں ، جب اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز اور اس کے بعد مارنس لبوشین بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے ، یہ تیسرا موقع ہے جب آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئر میں پاکستان کے خلاف صفر آؤٹ ہوئے ۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا اور کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جب کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے اس تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا تاہم پاکستان کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔
سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور مچل سوئپسن کو جگہ دی ہے۔

Recent Posts

جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم پھر ٹل گئی

وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…

1 min ago

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

4 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

25 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

30 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

31 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

36 mins ago