نوازشریف کا تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں سابق وزیراعظم نوازشریف ملک واپس آ جائیں گے۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق علاج کے لیے لندن جانے والے نوازشریف نے عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔نوازشریف نے تیاری شروع کر دی ہے کہ عدم اعتماد کامیاب ہونے کی پر نوازشریف اپریل کے آخر پر سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ مدینہ منورہ میں گزاریں گے۔
رپورٹ کے مطابق حالات کو دیکھتے ہوئے نوازشریف سعودی عرب سے براہ راست پاکستان آ سکتے ہیں یا پھر دوبارہ کچھ روز کے لیے لندن قیام کرکے مئی کے پہلے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گے۔سابق وزیراعظم کے معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن پہنچ چکے ہیں جہاں وہ دیگر معالجی سے مشاورت کریں گے،نوازشریف نے اپنے اہل خانہ کے قریبی افراد اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو بی آگاہ کر دیا۔

نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد نوازشریف وطن آئیں گے اور اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا شہباز شریف وزیراعظم بننے جا رہے ہیں،عمران خان اقلیتی حکومت چلا رہے ہیں، ان کے پاس اکثریت نہیں اخلاقی طور پر عمران خان چلے جائیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ 14 روز میں اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین شکنی ہے، آئین شکنی پر ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ بزدل کپتان عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہا ہے، جو کپتان جیتنے والا ہو وہ نہیں بھاگتا، آئین میں ہےکہ عدم اعتماد پیش ہونےکہ 14 دن میں اسپیکرکو اجلاس بلانا ہے، عدم اعتماد سے متعلق آئین شکنی پر ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں، اسپیکر کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ فیصلےکے تحت چلیں گے۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

19 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

25 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

25 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

30 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

30 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

38 mins ago