اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوپدری نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے حکومتی شخصیات سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا . میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی عون چوہدری نے آگاہ کیا، عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پرویز خٹک نے کہا ابھی ترین گروپ اپنے فیصلے روک لے .
پرویز خٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں،عون چوہدری نے بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی . جہانگیر ترین کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے . قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ نے ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی .
عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی، حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی گئی،ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے .
. .