ترین گروپ کا پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا گروپ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور گروپ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔عون چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس عثمان بزدار کی صدارت ہو گا جس کے باعث کوئی رکن اجلاس میں نہیں جائے گا۔
ترین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومتی ٹیم کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے لیکن عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔عون چوہدری کا جہانگیر ترین سے ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

۔قبل ازیں بتایا گیا کہ وفاقی وزراء پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ نے ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی ، وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رہنما عون چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے کوئی بھی انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کی، ٹیلی فونک رابطے میں گروپ اراکین کی ناراضی سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

عون چودھری نے وزیردفاع پرویز خٹک کی جانب سے رابطے کی تصدیق کی، حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے ارکان کو منانے کی کوششیں مکمل ناکام ہوچکی ہیں، اور پرویز خٹک اور فواد چوہدری کی جانب سے ترین گروپ کو کی گئی ’’سیز فائر‘‘کی درخواست مسترد کردی گئی،ذرائع نے بتایا کہ ترین گروپ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کے خلاف کیے جانے والے اقدامات پر بھی برہم ہیں، اور جہانگیر ترین اپنے گروپ ارکان کے ساتھ مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کر چکے ہیں، گروپ کی قیادت اور ارکان نے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ نہ دینے کا حتمی فیصلہ برقرار رکھا ہے، اور فیصلہ کیا ہے کہ تمام ارکان آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں لیں گے۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

3 mins ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

4 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

8 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

10 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

16 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

17 mins ago