اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اینڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر ارون بوتھرا کو جے پور ہوائی اڈے پر اپنا ہینڈ بیگ کھولنے کو کہا گیا تھا . نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق سینئر آئی پی ایس افسر ارون بوتھرا نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کا سوٹ کیس مٹر سے بھرا ہوا تھا .
انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ جے پور ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں سیکورٹی مشین میں غیر معمولی اسکیننگ کے بعد اہلکاروں نے انہیں اپنا سوٹ کیس کھولنے کو کہا . آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی والوں نے سوٹ
کیس کھولا تو اس میں سے کئی کلو مٹر برآمد ہوئی جو کہ 40 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی . یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسٹر بوتھرا سوٹ کیس میں مٹر کر کوئی پرینک کررہے تھے یا نہیں تاہم ان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ ضرور کیا ہے جس کا ثبوت 48, 000 لائیکس اور سینکڑوں مزاحیہ ریسپانسز ہیں .
. .