نوازشریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا، عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا اور الگ جماعت بنائی، قومیں ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں . دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کی کتاب ‘اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان ‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرکٹ کا شوق تھا وہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے .

انہوں نے کہا کہ شروع میں بینظیر سے میری دوستی تھی نوازشریف کو بھی ذاتی طور پر جانتا تھا . وزیراعظم نے کہا کہ جب پہلی دفعہ میں سیاست میں آیا تو اکرام سہگل نے میرا ساتھ دیا، وہ محب وطن لکھاری ہیں، تصنیفی کاوش کو سراہتے ہیں . عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارےمیں زیادہ علم نہیں تھا، سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی . انہوں نے بتایا کہ اوائل میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نےشمولیت کی دعوت دی . اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے، ہمارے اسلاف نے انسانیت کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا . عمران خان نے کہا کہ کسی بھی بڑے کام اور مقصد کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے . ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 12 موسم ہیں، سیاحت کیلئے کئی مقامات ہیں جس سے بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا، پاکستان میں ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے . اس طبقے پر جب ہاتھ ڈالاجاتا ہے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے . وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال ایک ہزار ارب ڈالرغریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے . اصل جدوجہد طاقتور طبقے کو قانون کے نیچے لانا ہے . . .

متعلقہ خبریں