نوازشریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا، عمران خان

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اور زرداری کو ان کی کرپشن پر چیلنج کیا اور الگ جماعت بنائی، قومیں ہمیشہ ان کو یاد رکھتی ہیں جو قوموں کیلئے کچھ کرنے کا درد رکھتے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار اکرام سہگل کی کتاب ‘اے پرسنل کرونیکل آف پاکستان ‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرکٹ کا شوق تھا وہ بائی چانس وزیراعظم بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں بینظیر سے میری دوستی تھی نوازشریف کو بھی ذاتی طور پر جانتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب پہلی دفعہ میں سیاست میں آیا تو اکرام سہگل نے میرا ساتھ دیا، وہ محب وطن لکھاری ہیں، تصنیفی کاوش کو سراہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سیاست میں آنے سے قبل ملکی سیاسی نظام کے بارےمیں زیادہ علم نہیں تھا، سیاست بھی میں نے سوئمنگ کی طرح سیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ اوائل میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی قیادت نےشمولیت کی دعوت دی۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ عزت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملتی ہے، ہمارے اسلاف نے انسانیت کیلئے اپنی زندگیوں کو وقف کیا۔

عمران خان نے کہا کہ کسی بھی بڑے کام اور مقصد کیلئے مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 12 موسم ہیں، سیاحت کیلئے کئی مقامات ہیں جس سے بہت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہیں چل سکتا، پاکستان میں ایک طبقہ ہے جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ اس طبقے پر جب ہاتھ ڈالاجاتا ہے تو حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہر سال ایک ہزار ارب ڈالرغریب ملکوں سے چوری ہو کر امیر ملکوں میں جاتا ہے۔ اصل جدوجہد طاقتور طبقے کو قانون کے نیچے لانا ہے۔

Recent Posts

فیض حمید عہدے پربیٹھ کرمخصوص سیاسی جماعت کو اوپرلا رہےتھے، سیکیورٹی حکام

پشاور(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ…

1 min ago

پاسپورٹ پرنٹنگ کی نئی مشین کیلیے تاحال رقم جاری نہ ہوسکی، 8 لاکھ افراد پاسپورٹ ملنے کے منتظر

لاہور(قدرت روزنامہ) ہزاروں لاکھوں لوگوں کو بروقت مشین ریڈ ایبل اورای پاسپورٹ جاری کرنے میں…

7 mins ago

مخصوص نشستوں کا معاملہ ،(ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مخصوص نشستوں کے معاملے پر (ن) لیگی ارکان نے الیکشن کمیشن سے رجوع…

12 mins ago

اگر مجوزہ آئینی ترمیمی بل پاس ہوجا تا تو ملک میں مارشل لاء لگ جاتا،عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے کہاہے کہ کسی قسم کی سپرعدالت…

18 mins ago

پارلیمنٹ کی خودمختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں ، سپیکر قومی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مخصوص نشستوں سے متعلق چیف الیکشن…

21 mins ago

پیپلز پارٹی چاہتی ہے جو بھی آئینی ترامیم ہوں سب سیاسی جماعتوں کیساتھ مل کر ہوں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آئین…

41 mins ago