معظّم علی خان نے ڈرامہ ’عشقِ لا‘ میں کام کرنے سے انکار کیوں کیا تھا ؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم، قائدِ ملّت، لیاقت علی خان کے پڑ پوتے، اداکار معظّم علی خان نے ڈرامہ عشقِ لا میں اداکاری سے انکار کرنے کی وجہ بتادی .
دو سال قبل پاکستان شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والے اداکار معظّم علی خان نے جنگ کو خصوصی انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’دراصل میرے پاس کئی ڈراموں کی آفرز تھیں، جن میں سے ’عشقِ لا‘ ہی شارٹ لسٹ کیا، لیکن والدین کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے منع کرنا پڑا، جس پر مجھے ڈرامے کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیاکہ ’ہم انتظار کرلیں گے، مگر ارباب ہارون کا کردار آپ ہی کو کرنا ہے‘، تو یوں ڈیڑھ ماہ بعد جاکر اس ڈرامے پر کام شروع ہوا تھا .


انہوں نے کہا کہ ’اگر سنجیدہ کرداروں سے ہٹ کر مزاحیہ کردار کی آفر ہوئی تو قبول کرلوں گا، بشرطیکہ اسکرپٹ معیاری ہو . ‘انٹریو کے دوران معظم علی خان کا بتانا تھا کہ ’میرے پاس اس وقت چار پانچ پراجیکٹس کی آفرز ہیں، جن میں سے تین شارٹ لسٹ بھی کر لیے ہیں، اگر بات بن گئی، تو ان شاء اللّٰہ پرستار مجھے بالکل مختلف کرداروں میں دیکھیں گے، کوشش ہے مَیں خود پر کسی ایک کردار کی چھاپ نہ لگنے دوں . ‘
اُن کا انٹرویو کے دوران بتانا تھا کہ گلوکاری اوراداکاری دونوں کو ایک ساتھ لے کر چلنا بہت مشکل ہو رہا ہے، خاص طور پر جن دِنوں شوٹنگ ہورہی ہو، تو ریاض نہیں کرپاتا . معظم علی خان کا کہنا تھا کہ ’قریبی دوستوں کے کہنے پر وائس اوور کی فیلڈ میں بھی قسمت آزما کر دیکھی اور کام یاب رہا، مَیں نے کئی ڈاکیومنٹریز میں بھی بطور وائس اوور آرٹسٹ کام کیا ہے . ‘
معظم علی خان کا اپنی زاتی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’شادی زیادہ عرصہ برقرار نہیں رہ سکی تھی، میرا ایک بیٹا بھی ہے جس سے میرا تعلق بہت مضبوط ہے، وہ فی الحال شوبز انڈسٹری سے دور ہے مگر کبھی نہ کبھی شوبز انڈسٹری سے ناتا جوڑ ہی لے گا . ‘واضح رہے کہ معظم علی خان کا فنِ موسیقی سے رشتہ خاصا پُرانا ہے . معظّم علی کئی میوزک کنسرٹس میں بھی پرفارم کرچُکے ہیں جبکہ وائس اوور آرٹسٹ بھی ہیں . آج کل ناظرین اِنہیں ڈراما سیریل ’عشقِ لا‘میں ارباب ہارون کےمنفی کردار میں دیکھ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں