احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا کے خلاف مقدمہ خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالتِ عالیہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے والے بلوچ طلباء کے خلاف مقدمہ خارج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتِ عالیہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا کے خلاف مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اپنی ایف آئی آر واپس لے لی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے زینب جنجوعہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ اب آپ کے تحفظات دور ہوگئے ہیں؟
زینب جنجوعہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ ہر بار ایسا ہی کرتے ہیں، پہلے ایف آئی آر درج کرتے ہیں پھر واپس لے لیتے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر واپس ہو گئی ہے ہم اس کو کو نمٹا رہے ہیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے ایس ایچ او شبیر تنولی عدالت میں پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف ائی آر واپس ہونے پر کیس نمٹا دیا۔

Recent Posts

سیف اللہ رودینی کو لاپتہ ہوئے 11 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جائے گی، بی وی جے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جاری پریس ریلیز بیان میں کہا…

1 min ago

کوئٹہ، پولیس سے مذاکرات کے بعد بچے کے اغوا کیخلاف احتجاجی دھرنا موخر

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے تاجر کے بیٹے کواغواء کرلیا گیا، تاجروں اور لواحقین نے کوئٹہ اور…

15 mins ago

پی بی 8 سبی کے ضمنی انتخاب، سیکیورٹی کے لئے ایف سی کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 8سبی کے ضمنی انتخاب میں…

21 mins ago

بلوچستان کے وسائل سیکیورٹی کے نام پر ہڑپ کیے جارہےہیں، مولاناہدایت الرحمان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ سیکورٹی اداروں…

29 mins ago

چمن بارڈر پر پاسپورٹ پالیسی صرف افغانستان کیلئے، چمن کے شہری تو ہمارے اپنے ہیں، کمشنرکوئٹہ

چمن(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 18 دہشتگردی کے واقعات ہوئے 12 حملہ آوروں کا تعلق افغانستان سے…

35 mins ago

بلوچستان کی ترقی کے لیے پالیسیوں کی تسلسل اور ڈی سینٹرلائزیشن کی ضرورت ہے، جا م کمال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعلی وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے مارگلہ ڈائیلاگ 2024 خصوصی تقریب…

42 mins ago