معروف اداکارہ رانی مکھر جی کو پیدائش کے وقت دوسرے بچے سے تبدیل کر دیاگیاتھا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی نامور اداکارہ رانی مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ پیدائش کے وقت انہیں ایک دوسرے بچے سے تبدیل کر دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو کے دوران رانی مکھرجی نے انکشاف کیا کہ
ان کی پیدائش کے وقت اسپتال میں ایک انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میں پیدا ہوئی تو اسپتال میں ایک پنجابی فیملی کی بچی کے ساتھ تبدیل ہو گئی تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ جب میری والدہ کرشنا مکھرجی کو اس بات کا احساس ہوا تو انہوں نے اسپتال میں شور شرابا شروع کر دیا اور کہا کہ یہ میری بیٹی نہیں ہے، میری بیٹی کی آنکھیں براؤن تھیں جبکہ اس کی آنکھیں براؤن نہیں ہیں۔رانی مکھرجی نے بتایا کہ والدہ نے مجھے اسپتال میں ڈھونڈنا شروع کر دیا اور انہوں نے مجھے ایک پنجابی فیملی کے کمرے میں موجود پایا جن کے ہاں آٹھویں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔بھارتی اداکارہ نے بتایا کہ گھر والے مجھے مذاق میں کہتے ہیں کہ اصل میں تم ایک پنجابی ہو لیکن غلطی سے ہماری فیملی میں آ گئی ہو۔

Recent Posts

عوام کے پیسے کا ضیاع قطعی قابل برداشت نہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…

9 mins ago

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

12 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

19 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

27 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

34 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

41 mins ago