اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) تحریک عدم اعتماد سے قبل سیاسی جلسے روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نےکہا کہ عدالت ابھی تک مداخلت پر قائل نہیں ، بہتر ہے کہ اسمبلی کی جنگ اسمبلی میں لڑی جائے ۔
سیاسی جماعتوں کو جلسوں سے روکنے کی سپریم کورٹ بار کی درخواست پرسماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ عدالت ابھی تک اسمبلی کارروائی میں مداخلت پرقائل نہیں ہوئی، عدالت صرف چاہتی ہےکسی کےووٹ کاحق متاثرنہ ہو،
فاروق ایچ نائیک نے اسمبلی اجلاس طلب کرنےکانوٹس عدالت میں پیش کیا اور کہا کہ سپیکر نےآئین شکنی کی ہے،سپیکر قومی اسمبلی آرٹیکل چھ کے تحت سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ،، اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ جن پرآرٹیکل 6 لگا ہے پہلے ان پرعمل کروا لیں۔چیف جسٹس آرٹیکل 6سےمتعلق فاروق نائیک کی بات پرمسکرا دیئے ۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ یہ تمام نکات اسپیکرکےسامنےاٹھائےجاسکتے ہیں، یہ اسمبلی کااندرونی معاملہ ہے، بہتر ہوگااسمبلی کی جنگ اسمبلی کےاندرلڑی جائے، عدالت نےدیکھناہےکسی کےحقوق متاثرنہ ہوں،وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ رول 37 کی خلاف ورزی صرف بےضابطگی نہیں ہوگی، آرٹیکل 17 سیاسی جماعتیں بنانے کے حوالے سے ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…
کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…