ریکوڈک منصوبے کا منافع ہماری آئندہ نسلوں کو بھی ملتا رہے گا، صوبائی وزراء

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی وزراءمیر محمد خان لہڑی، عبدالرشید بلوچ، میر نصیب اللہ مری، میر سکندر عمرانی اور میر ضیاءلانگو نے ریکوڈک معاہدے کو بلوچستان کے لیے تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے معاہدے میں بلوچستان کے حقوق و مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو مبارکباد پیش کی ہے اور بحثیت لیڈر انکی جرآت اور دانشمندی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں صوبائی وزراءنے کہا کہ آج کا دن صوبے کی تاریخ کے روشن دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ آج ایک ایسا معاہدہ طے پایا جو بلوچستان کی قسمت بدل دیگا۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک معاہدہ دنیا کا پہلا معاہدہ ہے جس میں کسی صوبے کو کوئی سرمایہ کاری کیئے بغیر منافع کا 33فیصد سے زائد حصہ ملے گا، اس سے قبل افغانستان میں اشرف غنی کے دور حکومت میں امریکی کمپنی کے ساتھ ہونے والے معدنی معاہدے میں افغانستان کا حصہ 18 فیصد تھا۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کو اپنی ابتداءہی میں جن چیلنجز کا سامنا تھا ان میں سب سے بڑا چیلنج ریکوڈک معاہدہ تھا جسکا حکومت پر بہت زیادہ دباو¿ تھا لیکن اللہ کے فضل اور وزیر اعلیٰ کی جرات اور دانشمندی سے ہم اس چیلنج سے موثر طور پر نمٹنے میں کامیاب ہوئے اور نہ صرف اپنے وسائل کا تحفظ کیا بلکہ صوبے کے لیئے تاریخی منافع حاصل کیا جو ہماری آئندہ نسلوں کو بھی ملتا رہے گا۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ وزیراعلیٰ نے ثابت کیا کہ وہ صوبے کے مفادات پر نہ تو کسی دباو¿ میں آئیں گے اور نہ کوئی سمجھوتہ کرینگے۔ صوبائی وزراءنے کہا کہ معاہدے پر صیح معنوں میں عملدرآمد کرتے ہوئے اسے کامیابی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان سے پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمے کی بنیاد ثابت ہوگا، اب نوجوانوں کے لیئے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے اور کوئی بھی انہیں گمراہ نہیں کرسکے گا۔ صوبائی وزراءنے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام وزیراعظم اور آرمی چیف کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صوبے کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے بلوچستان کا بھرپور ساتھ دیا صوبائی وزراءنے کہا کہ ریکوڈک معاہدے کا کریڈٹ موجودہ صوبائی حکومت کے حصے میں آنا اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہے جسکے لیئے ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔

Recent Posts

برج خلیفہ پرپاک بھارت ٹاکرے کا رنگ،ویمنزٹیمیں کل دبئی میں مدمقابل ہوں گی

دبئی(قدرت روزنامہ )پاک بھارت ٹاکرے کا رنگ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر…

3 mins ago

محسن نقوی کا پولی کلینک اسپتال اور ڈی چوک کا دورہ، زخمی پولیس اہلکاروں سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال…

3 mins ago

احتجاجی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکار حمید شاہ دم توڑ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی پر احتجاجی مظاہرین کے پتھراؤ اور…

15 mins ago

ملتان: انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان، پہلے ٹیسٹ سے بین اسٹوک آؤٹ

پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلیںڈ نے اپنی پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔…

24 mins ago

اسلام آباد اور گردونواح میں موبائل سروس کب بحال ہوگی؟ وفاقی وزیر داخلہ نے خوشخبری سنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور…

31 mins ago

علی امین گنڈاپور کا اغوا اور گرفتاری کے دعوے ۔۔۔ اسد قیصر کیا کہتے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر…

38 mins ago