اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریکِ عدم اعتماد، حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں کے پیشِ نظر دارالحکومت اسلام آباد کا سیکیورٹی حصار انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔
ایف سی ہیڈ کوارٹرز حکام کی جانب سے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا گیا ہے جس میں اسلام آباد انتظامیہ کو مزید نفری دینے سے انکار کیا گیا ہے۔
حکام ایف سی ہیڈکوارٹر کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق پہلے ہی ایک ہزار اضافی اہلکار بھجوا چکے ہیں، 2 ہزار کی مزید نفری نہیں دے سکتے، وزارت داخلہ معذرت کر لے۔
ایف سی حکام کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 30 مارچ کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں، اگر اضافی اہلکار اس تاریخ سے قبل واپس ہوسکتےہیں تو پھر دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2500رینجرز، 2000ایف سی اور 8ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، تمام سیکیورٹی اہلکاروں کو 2 اپریل تک ریڈ زون میں تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…