مل کر کام کریں گے تو مسائل کو حل کر سکتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ملک اور قوم کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا پڑے گا .

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقبل کو بہتر، تعلیم یافتہ اور خوبصورت بنانے کی بات کی ہے .

انہوں نے کہا ہے کہ مستقبل یوتھ، تعلیم اور آئی ٹی کا ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ نوجوان نسل کو مواقع فراہم کرنے کے لئے کسی قسم کے مراحل سے گزرنا مشکل نہیں ہے .

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کی بنیاد پر آج گلگت بلتستان میں بیٹھی لڑکی سالانہ ہزاروں روپے کما رہی ہے اور اگر اگر وہاں کی بچی ایسا کرسکتی ہے تو کراچی کے چھوٹے علاقوں کی بچے بھی اسی طرح کامیابی حاصل کرسکتے ہیں .

انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی کی مدد سے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی کیمپس کھولے جائینگے تاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہنر کی تعلیم اور زندگی کی دوڑ میں دنیا سے پیچھے نہ رہ جائے .

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس اقدام سے آج کل کے طالب علم عزت کے ساتھ اور باوقار انداز میں روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں اور فری لانس کام کر کرتے ہوئے گھر بیٹھے بھی اپنے ہنر کا استعمال کرسکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں