عوام نے عمران خان کو ریڈ کارڈ دکھا دیا، ان کے حساب کے دن شروع ہونے والے ہیں: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان یہ گیم ہار چکے اور اب کوئی بچانے نہیں آئے گا، نواز شریف نے باہر بیٹھ کر گھر میں گھس کر آپ کو مارا، ایک لفظ نیوٹرل سے آپ کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا، یہ حال تو ہم نے کسی تانگا پارٹی کا بھی نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی گنتی کبھی پوری تھی ہی نہیں اور آپ چاہتے ہیں کوئی آپ کیلئے آپ کی گنتی پوری کرے، یہ گیم آپ ہار چکے اور کوئی بچانے نہیں آئے گا، ایک لفظ نیوٹرل نے ایک شخص کی ہوا نکال دی ہے اور آپ کی جماعت کا شیرازہ بکھر گیا اور وزیراعظم ہونے کے باوجود پوری پارٹی آپ کے ہاتھوں سے ریت کی طرح نکل گئی، یہ حال تو ہم نے کسی تانگا پارٹی کا بھی نہیں دیکھا، کوئی نیوٹرل ہے تو آپ جانور کہہ کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری لاشیں رکھ کر بیٹھی ہوئی تھی اور آپ کو آواز دے رہے تھی لیکن آپ کہتے تھے کہ میں بلیک میل نہیں ہوں گے لیکن آج 2,2 سیٹوں والوں کے در پر جاتے دیکھ رہی ہوں، آپ 10بندے پورے نہیں کر سکتے اور کہتے ہیں میرے خلاف سازش ہو گئی، کسی ملک کو سازش کی ضرورت نہیں، اپنے لئے آپ خود ہی کافی ہیں ، اپنی نالائقی، ناکامی کو سازش کا نام دیں گے تو دنیا آپ پر ہنسے گی، سیخ پا ہو کر مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں، آپ نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ کیا ہوتا تو آج یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ممبران کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ بک گئے اور ہم انہیں خرید رہے ہیں ، آپ کو جو لوگ چھوڑ کر جا رہے ہیں انہیں کون خریدے گا؟ کبھی ان کو لوٹے کہتے ہیں تو کبھی کہتے ہیں واپس آ جاﺅ معاف کر دوں گا، یہ گیم چار چکے اور اگلا الیکشن بھی آپ ہاریں گے، یہ کہتے تھے کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی حالانکہ صرف 4 سال بعد قوم نواز شریف کو یاد کر رہی ہے اور چٹان کی طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف نے باہر بیٹھ کر آپ کو گھر میں گھس کر مارا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں آپ اقلیت میں تھے تو پھر کیسے اکثریت میں ہو گئے، آپ نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی، اس وقت جائز تھی؟ عمران خان کے حساب کے دن شروع ہونے والے ہیں اور عوام نے عمران خان کو ریڈ کارڈ دکھا دیا ہے، اب وہ کبھی مذہب کارڈ، کبھی سیاسی کارڈ اور کبھی کرپشن کارڈ دکھاتے ہیں۔

Recent Posts

وفاقی حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ…

4 mins ago

ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کرا دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آٹو موبائل کمپنی ’ہونڈا‘ نے اپنی پہلی الیکٹرک اسپورٹس بائیک متعارف کروا…

19 mins ago

سیاست کا شوق نہیں، سب پروپیگنڈا ہے، بشریٰ بی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی…

31 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر نماز استسقا ادا، ملک کے مختلف علاقوں میں بارش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شریف کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں نماز استسقا…

42 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنے سے انکار کر دیاہے جبکہ…

53 mins ago

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

1 hour ago