’سونے سے ایک گھنٹہ قبل یہ کام کرنا بند کردیں‘ اگر آپ کوبھی اچھی نیند نہیں آتی تو یہ خبرآپ کیلئے ہے

لندن(قدرت روزنامہ) آپ بے خوابی کا شکار ہیں، آپ کو نیند کم آتی ہے یا نیند کا معیار ناقص ہے تو برطانوی ڈاکٹر کا یہ مشورہ آپ ہی کے لیے ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس ڈاکٹر کا نام کرن راجن ہے جنہوںنے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @dr.karanrtiktokپر بے خوابی کے شکار لوگوں کو ایک فارمولا بتایا ہے جس پر عمل کرکے لوگ اپنی نیند کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ یہ فارمولا’ 10-3-2-1‘ہے۔

اس فارمولے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر کرن نے بتایا کہ آپ بستر میں جانے سے 10گھنٹے قبل کیفین لینا بند کر دیں، کیونکہ ہمارے جسم کو کیفین کے اثرات سے نکلنے میں 10گھنٹے لگتے ہیں۔ اس کے بعد سونے سے 3گھنٹے قبل کوئی بھاری کھانا مت کھائیں، اس طرح آپ سینے کی جلن اور نیند میں خلل سے بچ سکیں گے۔ نیند سے 2گھنٹے قبل کوئی بھی کام کرنا بند کر دیں اور یہ دو گھنٹے فراغت میں گزاریں۔ اس طرح آپ کے دماغ کو سکون کی حالت میں جانے میں مدد ملے گی اور آخر میں بستر میں جانے سے 1گھنٹہ قبل کسی بھی طرح کی سکرین دیکھنا بند کر دیں۔ اس میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، ٹی وی غرض ہر طرح کی سکرین شامل ہے۔ ڈاکٹر کرن کا کہنا تھا کہ اس فارمولے پر عمل کرنے سے آپ کو بہت جلد نیند آئے گی اور نیند کا معیار بھی بہت بہتر ہو جائے گا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

4 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

4 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

4 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago