اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے آئین سے انحراف کیا،دستور شکنی غداری اور بغاوت ہے، سزا کے لئے تیار رہیں .
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 دن میں اجلاس کا آئینی تقاضہ پورا نہ کرکے عمران صاحب اور اسپیکر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں .
انہوں نے کہاہے کہ ریکوزیشن جمع ہونے کے بعد 14 دن گزر چکے ہیں، اسپیکر کا قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانا آئین سے انحراف ہے .
ان کا کہنا ہے کہ اسپیکر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ وہ آئین پر پارٹی چئیرمن کے مفاد کو ترجیح دے رہے ہیں .
. .