بل گیٹس اور جیف بیزوس کی سابق اہلیہ نے مل کر ایسا کام کردیا کہ دنیا کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

نیویارک(قدرت روزنامہ)دنیا کے امیر ترین مردوں بل گیٹس اور جیف بیزوس کی سابق بیویوں نے سخاوت میں اپنے سابق شوہروں کو مات دے دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی سکاٹ کو طلاق کے تصفیے میں اربوں ڈالر کی دولت ملی جس میں سے انہوں نے گزشتہ سال بھی خطیر رقم عطیہ کی اور اب مکینزی اور ملنڈا گیٹس نے مشترکہ طور پر 4کروڑ ڈالر کی رقم حقوق نسواں اور صنفی مساوات کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ملنڈا اور مکینزی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں یہ اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مکینزی سکاٹ کے پاس اس وقت 64ارب ڈالر کی دولت ہے اور وہ دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں۔ ملنڈا اور بل گیٹس کی طلاق کا تاحال تصفیہ باقی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملنڈا کو بل گیٹس کی دولت میں سے آدھا حصہ ملے گا، جس کے بعد وہ بھی دنیا کی امیر ترین خواتین میں شمار ہونے لگیں گی۔ ان کے سابق شوہروں کے پاس ان کی نسبت کئی گنا زیادہ دولت ہے مگر دونوں خواتین اپنے سابق شوہروں کی نسبت کئی گنا زیادہ خیرات کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ مکینزی سکاٹ نے گزشتہ سال جون میں 2.7ارب ڈالر اور دسمبر میں 4.2ارب ڈالر کی خطیر رقم سینکڑوں فلاحی تنظیموں کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے سابق شوہر کی طرف سے کئی سالوں میں اتنی بڑی رقم عطیہ نہیں کی گئی۔حالانکہ جیف بیزوس کے پاس اس وقت 192.4ارب ڈالر کی دولت موجود ہے۔

Recent Posts

لندن دھمکی واقعے کو رپورٹ کرانے کا پراسس چل رہا ہے، خواجہ آصف

لندن (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لندن میں دھمکی دینے…

1 min ago

محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)دھند اور سموگ سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری ،آج شام سے پنجاب کے…

4 mins ago

وینا ملک ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں

  اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ وینا ملک ایک بار پھر ازدواجی بندھن میں بندھ گئی…

9 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج: بتا نہیں سکتا لیکن ہماری حکمت عملی سخت ہوگی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری تیاری ہر…

9 mins ago

آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو…

16 mins ago

سپریم کورٹ میں آئینی بینچ فعال، قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے نوتشکیل کردہ آئینی بینچ نے ابتدائی کیسوں کی سماعت…

16 mins ago