19 برس کی عمر میں طلاق ہوگئی تھی، زویا ناصر کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ماڈل و اداکارہ زویا ناصر سوشل میڈیا پر روزمرہ مسائل اور ٹرینڈز پر کھل کر اظہار خیال کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران زویا ناصر نے اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انٹرویو کے دوران زویا ناصر نے پہلی بار اعتراف کیا کہ ان کی شادی کم عمری میں ہوگئی تھی جو 19 سال کی عمر میں طلاق پر ختم ہوئی۔

زویا ناصر کے مطابق انہوں نے مذہب اسلام اور والدین کے مطابق اپنی شادی کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر جب چیزیں ہاتھ سے نکل گئیں تو انہیں طلاق لینی پڑی۔
ان کے مطابق 19 سال کی عمر میں ان کی طلاق ہوگئی تھی اور شادی کے بعد وہ اسی بات سے ڈرتی تھیں کہ ان کی طلاق نہ ہوجائے مگر وہی ہوا جس کا انہیں ڈر تھا۔
زویا ناصر نے طلاق کے حوالے سے مزید کہا کہ کم عمری میں شادی کرنے کی وجہ سے شروع میں انہیں لگتا تھا کہ شاید انہی کی غلطی ہوگی مگر ایسا نہیں تھا۔

ان کے مطابق طلاق کی تکلیف اپنی جگہ مگر طلاق کے بعد لوگوں کے طعنوں نے ان کی زندگی مزید مشکل بنائی۔
زویا ناصر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کی کم عمری میں شادی نہ کروائی جائے تو اچھا ہے لیکن اگر کسی لڑکی کی شادی ہوجائے اور ان کی ازدواجی زندگی مشکل ہو تو پہلے وہ اپنی شادی کو کامیاب بنانے کےلیے آخری حد تک جائے، اس کے بعد اگر معاملات حل نہ ہوں تو طلاق لے لے۔

ان کے مطابق طلاق کے بعد ان کے والدین اور اہل خانہ نے ان کی بھرپور حمایت کی اور طلاق ہوجانے کے بعد وہ 7 سے 8 سال بیرون ملک چلی گئیں۔
زویا ناصر نے تعلقات اور محبت کے حوالے سے بھی باتیں کیں، تاہم انہوں نے اپنے سابق بوائےفرینڈ جرمن یوٹیوبر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین سے منگنی ختم کرنے کے معاملے پر کھل کر بات نہیں کی۔


زویا ناصر اور کرس بیٹزمین نے مئی 2021 کو منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، دونوں نے ویلنٹائنزڈے کے موقع پر منگنی کی تھی۔
زویا کس مشہور شخصیت کی بیٹی ہیں؟
اداکارہ زویا ناصر معروف ادیب، نغمہ نگار، فلم کہانی و مکالمہ نویس ناصر ادیب کی صاحبزادی ہیں۔


نامور ادیب ناصر ادیب کو 412 فلمیں لکھنے کا اعزاز حاصل ہے جس میں مولا جٹ جیسی کامیاب ترین فلم بھی شامل ہے۔
صرف یہی نہیں بلکہ زویا نا صر کے والد نا صر ادیب نے 30 برس کی عمر میں بڑی اسکرین کے لیے پہلی فلم ’وحشی جٹ‘ لکھی تھی۔

ناصر ادیب کو 2019 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ناصر ادیب نے پاکستانی فلم انڈسڑی کی بحالی کے لیے اپنی خدمات بلا معاوضہ پیش کرنے کا اعلان کیا تھا۔
انہوں نے یہ فیصلہ فلمسازوں کو پروڈکشن کی جانب لانے کے لیے کیا تھا، وہ چاہتے تھے کہ اہم موضوعات پر ان کی تحریر کردہ کہانیوں پر فلمساز و ہدایت کار اپنے طور پر کام کریں۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

56 mins ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

59 mins ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

1 hour ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

1 hour ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

2 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

2 hours ago