آپکے خوابوں کو پوراکرنے کے لیئے اسمارٹ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم BINOMO اب پاکستان میں بھی

کراچی (قدرت روزنامہ)جیسے جیسے دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف منتقل ہو رہی ہے ویسے ویسے مالیاتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے نت نئے مواقع پیداہو رہے ہیں۔ اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار اضافی آمدنی حاصل کرنے کے لیے نئے فنانشل ایکو سسٹم کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گذشتہ عرصے میں 250،000 نئے سرمایہ کاروں نےان جدید فنانشل پلیٹ فارمز سے خود کو منسلک کیا ہے ۔
ٹریڈرز کی جانب سے سرمایہ کاری اورٹریڈنگ کی بڑھتی ہوئی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم بنومو نے بھی پاکستان کی مالیاتی مارکیٹ میں اپنے قدم رکھ دیئے ہیں۔ بنومو ایک بین الاقوامی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ہے، جس کی بنیاد 2014 میں رکھی گئی تھی، اور یہ بھارت، جنوبی افریقہ اور برازیل جیسے ممالک میں 13 زبانوں میں اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔
Binomo بین الاقوامی مالیاتی کمیشن (IFC) کا “A” کیٹیگری کارکن ہے۔ اور FMMC کی جانب سے بھی تصدیق شدہ ہے۔ Binomo کا مستقل بنیادوں پر IFC کے VerifyMyTrade ڈیپارٹمنٹ سے آڈٹ بھی کیا جاتا ہے۔ باقاعدہ آڈٹ،اوران کی آزاد سرٹیفیکیشن، بنومو کی سالمیت اورمعیاری ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اپنے تمام ممبران کے لیے ایک معاوضہ فنڈ برقرار رکھتی ہے، جو ٹریڈرز کے لیے بے حد مفید ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تاجروں کو20,000 یوروتک کا بیمہ دیاجائے گا تاکہ اگر کسی غیر متوقع واقعہ سے Binomo پر ٹریڈنگ کو خطرہ لاحق ہو اور اس کے نتیجے میں فنڈز متاثر ہونے لگیں تویہ تحفظ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ تاجروں کے فنڈز محفوظ ہیں۔
Binomo کے ساتھ ٹریڈنگ کا سفر شروع کرنے کے لیے، ان کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں یا AppStore کے ذریعے اپنے iPhone پر یا Playstore کے ذریعے Android پر ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کریں۔ “سائن اپ” پر کلک کرکے اپنا اکاؤنٹ بنائیں۔ ایک بار جب آپ اپنی رجسٹریشن مکمل کر لیں گے، تو آپ کے اکاؤنٹ پر ایک تصدیقی ای میل بھیجی جائے گی۔ ای میل کی تصدیق کریں اور بنومو کے آفیشل ممبر بنیں۔

کیاخاصیت Binomo کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے؟
یہ پلیٹ فارم تاجروں کے لیے 70+ سے زیادہ اثاثوں کے ساتھ دو اقسام کے اکاؤنٹس ڈیمو اور حقیقی اکاؤنٹس پیش کرتا ہے۔ نو آموز ٹریڈرز اکاؤنٹ میں 150,000 پاکستانی روپے کے ساتھ ڈیمو اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔ جبکہ تجربہ کارٹریڈرز حقیقی اکاؤنٹس کے ساتھ ٹریڈنگ شروع کر سکتے ہیں جن میں سٹینڈرڈ، گولڈ اور VIP شامل ہیں۔ ہر ایک اکاؤنٹ کے اپنے فوائد اور خصوصیات ہیں۔ڈیمو اکاؤنٹ میں $1,000 اور ہر سطح پر متعدد مراعات ، ٹریڈنگ شروع کرنے میں تاجروں کی مدد کرتے ہیں۔ اور بنومو کی 24/7 کسٹمر سروس بھی ہمہ وقت ٹریڈرز کی رہنمائی کے لیئے دستیاب رہتی ہے ۔
Binomo کے پلیٹ فارم پر مستقل بنیادوں پر ٹورنامنٹس منعقد کیے جاتے ہیں۔ اور ٹورنامنٹ کے لیول اور ٹائپ کے لحاظ سے داخلہ فیس مفت سے لیکر $30 تک ہوتی ہے۔ ٹورنامنٹ کی انعامی رقوم $300 سے $40,000 تک ہوتی ہیں۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، گولڈ اور VIP اکاؤنٹ کے لیول پر اضافی فوائد دستیاب ہیں۔
یہ ٹریڈنگ پلیٹ فارم نوآموز اور تجربہ کار دونوں طرح کے ٹریڈرز کو ٹریڈنگ کی مفت تعلیم اوراس سے منسلک حکمت عملیوں تک رسائی اورانکے درست استعمال کی ٹریننگ بھی دیتا ہے۔
اعلان دستبرداری: اگرچہ Binomo ٹریڈرز کے لیے زبردست مراعات اور تحفظ فراہم کرتا ہے تاہم پھربھی ٹریڈنگ کرتے وقت محتاط رہنا چاہیے اور ذہن میں رکھنا چاہیئے کہ ٹریڈنگ میں نقصان کا اندیشہ بھی ہوتا ہے چاہے آپ کی حکمت عملی کتنی ہی اچھی کیوں نہ ہواور پچھلی کارکردگی مستقبل کے نتائج کی ضمانت نہیں دیتی۔

میڈیا انکوائری کے لیئے رابطہ محمدخالد 0304-4222955

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ

پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر…

41 mins ago

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر کمی سے 2647 ڈالر کا ہوگیا کراچی…

53 mins ago

منظور پشتین سمیت 52 افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے 16 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا…

1 hour ago

اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز وطن بھیجنے میں پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے

ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا کراچی (قدرت روزنامہ)رواں مالی…

1 hour ago

سندھ ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلے روک دیئے،حکم امتناع جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ کو میرٹ…

2 hours ago

حکومت کا توانائی شعبے کی اصلاحات کیلئے بڑا اقدام ،بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے انڈپینڈنٹ مارکیٹ بنانے کی منظوری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے پاکستان میں بجلی کی پیداوار اور خرید کیلئے ایک انڈپینڈنٹ…

2 hours ago