وزیراعظم سے کراچی کے ایم این ایز کی ملاقات: نجیب ہارون اور عامر لیاقت کی عدم شرکت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) کراچی کے اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ہم نیوز کے مطابق شہر قائد کے اراکین قومی اسمبلی نے اعتماد کا اظہار وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
ہم نیوز کے مطابق ہونے والی ملاقات میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطا اللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت واحد شامل تھیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون اور عامر لیاقت حسین وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شامل نہیں تھے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو بھی آج ہی ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین وزیراعظم نے ون ٹو ون ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں۔
ہم نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گفتگو ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو منانے کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل ان کے گھر بھی گئے تھے۔
پی ٹی آئی کے بانی رکن نجیب ہارون جنہوں نے بحیثیت رکن قومی اسمبلی اپنی تنخواہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا، کچھ عرصہ قبل اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی نشست سے مستعفی بھی ہوگئے تھے اور استعفیٰ بھیج دیا تھا لیکن وہ منظور نہیں کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نجیب ہارون کا شمار ان اراکین قومی اسمبلی میں ہوتا ہے جنہوں نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

2 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

2 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

2 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

2 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

2 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

3 hours ago