’پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن رہنماؤں سے بات ہوگی ، بھگوڑوں سے نہیں‘حکومت نے ایک بار پھر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مذاکرات کی مشروط دعوت دے دی
چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے آغاز میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ 28 پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ گئے ہیں، یہ وزیراعظم کی کوششوں کا حصہ ہیں، اب تک سینکڑوں قیدی بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے ،یہ وہ قیدی ہیں جو چھوٹے جرائم میں ملوث تھے، صرف عمران خان اوورسیز پاکستانیز بالخصوص مزدور طبقہ کے لئے درد رکھتے ہیں، اس سے قبل سفارت خانوں میں ان لوگوں کو داخل نہیں ہونے دیا جاتا تھا، ہم نے غفلت برتنے پر سعودی عرب میں پورے سفارت خانے میں کارروائی کی اور عملے کو معطل کیا، دفتر خارجہ کو واضح ہدایات ہیں کہ کارکردگی کا سب سے اہم معیار یہ ہے کہ بیرون ملک پاکستانی ان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، قونصلر اور سفارت کاروں کا فرض ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھر کا فرد سمجھیں ، پاکستانی سفارت خانہ کا فرض ہے کہ وہ انکو عزت و احترام دے، ان کے کام اور ان کا اطمینان ہی افسران کے بیرون ملک رہنے کیلئے سب سے اہم ہے . . .