اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اٹارنی جنرل پاکستان نے تحریک عدم اعتماد کے دن اراکین اسمبلی کو باحفاظت اسمبلی پہنچنے کی یقین دہانی کرادی، خالد جاوید نے عدالت میں کہا کہ اراکین اسمبلی کو اسمبلی پہنچنے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے مسئلے پر وزیراعظم سے بات کی، حلفاً کہتا ہوں کہ اجلاس کے دن کسی کو اسمبلی آتے وقت ہجوم سے گزرنا نہیں پڑے گا۔
جیو نیوز کے مطابق عدالتِ عظمیٰ میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ملک میں تصادم روکنے کی درخواست پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے تحریک عدم اعتماد کے دن اراکین اسمبلی کو باحفاظت اسمبلی پہنچنے کی یقین دہانی کرادی۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن باہر کوئی ہجوم نہیں ہو گا، صرف تحریک عدم اعتماد کے دن نہیں بلکہ باقی اجلاس کے دنوں میں بھی ہجوم نہیں ہونا چاہیے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی دن اسمبلی کےباہر کوئی ہجوم نہیں ہوگا اور تمام اراکین بغیر کسی رکاوٹ کے اسمبلی آجاسکیں گے، آئین کی کوئی شق کسی منحرف رکن کو ووٹ ڈالنے سے نہیں روکتی ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی اہلیہ اور سابق خاتون…
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…