لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ منخرف ارکان کے پیسے لینے والی بات درست نہیں لگتی اميد ہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آنیوالے پارٹی کی مخالفت میں ووٹ نہیں دینگے . نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ اب پارلیمنٹ میں ہی ہوگا، اپوزیشن 172 ووٹ پورے کرلے تو پھر ہی وہ کامیاب ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ اب پارلیمنٹ میں ہی ہوگا .
دوسری جانب گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ پارٹی ٹکٹ پر کامیاب
اراکین اسمبلی وزیر اعظم کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے، آرٹیکل63اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ جانے کا حکومتی فیصلہ سو فیصد درست ہے ،یہ واضح ہو جانا چاہیے کہ فلور کر اسنگ کر نیوالوں کو کیا سزا ملے گی ،تحر یک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے 172ووٹ پورے کر نا اپوزیشن کی ذمہ داری ہے، حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے ہی مقابلہ کر ے گی . وہ سوموارکے روز لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ گور نر پنجاب نے بر طانیہ پار لیمنٹ کی رکن نوشینا مبارک کو ڈاکٹر یٹ کی اعزازی ڈگری سے نواز ا اور پوزیشن ہولڈزر طالبات میں ایوارڈ زبھی تقسیم کیے . گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکومت کا اراکین اسمبلی کی فلور کراسنگ کے معاملے پر سپر یم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہارتسلیم کرنا نہیں بلکہ یہ حکومت کا آئینی اور جمہوری حق ہے یہ ضروری ہے ہوچکا ہے کہ ایک بار عدالت یہ واضح کردے کہ اگر کوئی رکن فلور کراسنگ کر ے گا تو وہ کتنی دیر کے لیے نااہل ہوگا اور اس کو اور کیا سزا دی جاسکتی ہے اگر حکومت کسی بھی معاملے پرسپریم کورٹ سے راہنمائی لیتی ہے تواس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چائیے . اپوزیشن کی وزیر اعظم کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کے متعلق سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک عدم اعتماد اپوزیشن نے پیش کی ہے اور اب اس کی منظوری کے لیے 172 ووٹ پورے کر نا بھی اپوزیشن کی ہی ذمہ داری ہے جہاں تک تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی کا تعلق ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ان اراکین کی آئینی ،قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ پارٹی پالیسی کے مطابق ووٹ دیں اور کسی اور پارٹی کا ساتھ نہ دیں توقع ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی پارٹی کے خلاف ووٹ نہیں دیں گے . چوہدری محمدسرور نے کہا کہ او آئی سی کانفر نس کا پاکستان میں انعقاد اور پاکستان کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا کانفر نس کے شر کاء کو بھر پور طر یقے سے خوش آمدیدکہنے کا فیصلہ ہر لحاظ سے خوش آئند ہے . اُنہوں نے کہا کہ کانفر نس میں مسئلہ کشمیر،فلسطین اور افغانستان سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے اہم مشاورت اورفیصلے ہوں گے . کانووکیشن سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میں اس بات پر کامل یقین رکھتاہوں کہ ترقی کے سفر میں خواتین کی شر کت کے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شر مندہ تعبیر نہیں ہوسکتا . اُنہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ خواتین کا فر ض ہے کہ وہ عملی میدان میں آگے آئیں حکومت خواتین کو سماجی تحفظ اور اعتماد فراہم کر نے کے لیے پر عزم ہے . اُنہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قوم کے اس باعت طبقے کو گھر یلو تشدد اور صنفی عدم مساوات جیسے مسائل سے نکال کر ان کااعتماد بحال کر یں تاکہ وہ قوم کی اجتماعی ترقی کے سفر میں اپنی بہتر ین صلاحیتوں کوبروئے کار لاسکیں .
. .