اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰکیا ہے کہ حکومت کے 8وزراء اپوزیشن میں شامل ہونے کیلئے ہیں . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راجہ ریاض نے صحافی عمر چیمہ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزراء و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں .
انکا کہنا تھا کہ کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے
معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں . آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف چودہ اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے . پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا . شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیااور یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے . نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں . ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی . شوکاز نوٹس ملنے والے منحرف اراکین کی فہرست میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر،راجہ ریاض احمد، احمد حسین ڈیہر، رانا محمد قاسم، محمد عبدالغفار وٹو، مخدوم زادا سید باسط احمد ، عامر طلال، خواجہ شیراز محمود، سردار ریاض محمود خان، وجیہہ قمر،نزہت پٹھان اور رمیش کمار شامل ہیں .
میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزرا و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں. کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں . آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے