آٹھ وزیر اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں, راجہ ریاض نے عمران خان پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰکیا ہے کہ حکومت کے 8وزراء اپوزیشن میں شامل ہونے کیلئے ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راجہ ریاض نے صحافی عمر چیمہ کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزراء و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے

معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے منحرف چودہ اراکین کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے گئے۔پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کو شوکازنوٹس جاری کیے گئے، نوٹس نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر وسیر، راجہ ریاض سمیت احمد حسین ڈیہر، رانا قاسم نون، غفار وٹو، باسط بخاری کو جاری کیا گیا۔شوکاز کے متن کے مطابق منحرف اراکین کو وزیراعظم کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیااور یہ بھی کہا گیا کہ ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو سے ثابت ہوگیا کہ آپ تمام لوگ پارٹی چھوڑ چکے۔نوٹس میں کہا گیا کہ ارکان وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد لانے والی اپوزیشن سے مل چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ارکان کو 7 روز کے اندر معافی مانگ کر غیر مشروط پارٹی میں واپس آنے کی مہلت دی جائے گی جبکہ 7 روز تک جواب نہ دینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔شوکاز نوٹس ملنے والے منحرف اراکین کی فہرست میں نور عالم خان، افضل ڈھاندلا، نواب شیر،راجہ ریاض احمد، احمد حسین ڈیہر، رانا محمد قاسم، محمد عبدالغفار وٹو، مخدوم زادا سید باسط احمد ، عامر طلال، خواجہ شیراز محمود، سردار ریاض محمود خان، وجیہہ قمر،نزہت پٹھان اور رمیش کمار شامل ہیں ۔
میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزرا و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں. کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔ آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے

Recent Posts

امام الحق اوران کی اہلیہ شادی اور پہلی ملاقات بارے کھل کر بول پڑے

ملتان (قدرت روزنامہ )امام الحق بہت باصلاحیت بلے باز سمجھے جاتے ہیں اور انہوں نے…

5 mins ago

ڈی چوک احتجاج: بانی پی ٹی آئی عمران خان پر منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) بانی پی ٹی آئی عمران خان پر احتجاج کی…

10 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ جڑواں شہروں میں رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ شروع، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاج کے معاملے پر اسلام آباد اور راولپنڈی سے…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا معاملہ ؛ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا پشاورہائیکورٹ پہنچ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملےپر ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواشاہ فیصل پشاورہائیکورٹ…

29 mins ago

‘ہر ہفتے اپنی نظر اتارتی ہوں’، اننیا پانڈے نے ٹوٹکا بھی بتا دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی نظر لگنے پر یقین رکھتی ہیں جس کا…

38 mins ago

لڑکیوں کی سوچ ہی یہی ہوتی ہے کہ امیر لڑکا تلاش کرکے شادی کی جائے: نبیلہ مقصود

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )معروف میک اپ آرٹسٹ، سٹائلسٹ اور بیوٹی برانڈز کی مالک نبیلہ…

48 mins ago