نیوٹریلیٹی کی ہوا نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیوٹریلیٹی کی ہوا نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے ، ایک لفظ نیوٹرل سے آپ کی 22 سالہ جدوجہد اور پوری جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے،آج آپ کی گنتی پوری نہیں ہے ،توآپ چاہتے ہیں کہ کوئی آکرمخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ کی گنتی پوری کرے؟انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نیوٹرل لفظ کا بڑا چرچا ہے، جب سے نیوٹریلیٹی کی ہوا چلی ہے اس نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے ،یہ لفظ بڑا سننے میں آرہا ہے، مجھے نہیں پتا تھا کہ ایک لفظ کی وجہ سے آپ کی پوری کی پوری 22سالہ جدوجہد اور پوری جماعت ڈھرم سے زمین پر آگری ہے، نیوٹرل لفظ سے پوری جماعت کا شیرازہ بکھر ہے، یہ حال تو میں نے تانگہ پارٹی کا نہیں دیکھا،آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے سازش کرنے کی پوری کوشش کی، کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی کوئی گنتی پوری کرکے دے؟ آپ کی گنتی 2018، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں بھی آپ کی گنتی پوری نہیں تھی ، آج بھی آپ کی گنتی پوری نہیں ہے ، آپ کیا چاہتے ہیں؟ کوئی آپ کی گنتی پوری کرے؟ کوئی آپ کے لیے مخالفین کو جیل میں ڈالے، میڈیا کو مینیج کرے، جب کوئی یہ سب کرنے کو تیار نہیں تو آپ ان کو جانور کہہ رہے ہیں؟ یہ دنیا کوکیا پیغام دے رہے ہیں؟ آئین کی پاسداری کی بات کرنا تو اچھی بات ہے، اتنا سیخ پا ہونے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے۔

مہنگائی بیڈ گورننس ہے، آپ کے ارکان اسمبلی حلقوں میں نہیں جاسکتے ، آپ کو پتا ہے آپ اگلا الیکشن بھی ہار چکے ہیں، آپ کی آوازیں آپ کی چیخیں ہیں کہ مجھے بچا لومجھے بچالو، بھئی 10بندے تو نکال نہیں سکتے تو دس لاکھ بندے کیسے پورے کروگے؟

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

5 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

11 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

18 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

34 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

40 mins ago