او آئی سی اجلاس افغانستان کی صورتحال سے نمٹنےکا تاریخی موقع ہوگا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ افغانستان کی سنگین انسانی صورت حال سے نمٹنے کا تاریخی موقع ہوگا، اجلاس میں خطےکو درپیش چیلنجز سے نمٹےکے لیے مشترکہ حکمت عملی کی راہ بھی ہموار ہوگی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ سمیع حسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورت حال اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں پاک مصر تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور مصرکے مابین حقیقی برادرانہ تعلقات ہیں۔اس موقع پر مصری وزیر خارجہ نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کےکردارکا اعتراف کیا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنےکا عہد کیا۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

4 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

11 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

18 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

20 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

34 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

40 mins ago