اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او ا?ئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں، شاہ محمود قریشی اور دیگر حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، 23 مارچ کی پریڈ بھی دیکھیں گے .
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام، چینی سفارتکاروں نے ہوائی اڈے پر چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے مابین وفود کی سطح دوطرفہ مذاکرات بھی منعقد ہوں گے، دونوں ممالک کے مابین اقتصادی، تجارتی، دفاعی امور، سی پیک پر اہم تبادلہ خیال ہو گا جبکہ چینی وزیر خارجہ یوم پاکستان کی تینوں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں شرکت کریں گے، او آئی سی کے 48 ویں وزارتی کونسل اجلاس سے بھی خطاب کریں گے .
. .