ترین گروپ کے وزراء اور ایڈوائزرز نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے ترین گروپ کے وزراء اور ایڈوائزرز نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیے اجلاس بلایا ہے، ترین گروپ کے رہنماء نعمان لنگڑیال نے کہا کہ ترین گروپ مائنس بزدار کے مطالبے پر قائم ہے۔ جیو نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ اجلاس ہوا، صوبائی کابینہ کا یہ 52 واں اجلاس ہے، اجلاس میں گندم کی قیمت مقرر کرنے اور رمضان پیکج سمیت 9 نکاتی ایجنڈا زیرغور آیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ تاہم ترین گروپ کے وزراء اور ایڈوائزرز نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

ترین گروپ سے صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ پنجاب کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ ترین گروپ کے رہنماء نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ترین گروپ مائنس بزدار کے مطالبے پر قائم ہے۔

دوسری جانب حکومتی پریس ریلیز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیرعلیٰ عثمان بزدار سے ملے۔ خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔ پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی۔
تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈراؤنا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان 22 کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وزیر اعظم عمران خان پلس تھے، پلس ہیں اور پلس رہیں گے۔ اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں۔
او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں اور پاکستانی مہمان نواز قوم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال، جماعت اسلامی کا غزہ ملین مارچ ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں امن و امان کی غیر یقینی صورتحال کے پیش…

7 mins ago

وزیراعلیٰ کی گمشدگی کا معاملہ،سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی نے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کرلیا

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی گمشدگی کے معاملے پرسپیکر کے پی کے اسمبلی نے…

14 mins ago

احتجاج کی آڑ میں انتشاری بلوائیوں کا دارالحکومت پر دھاوا، حقائق منظرِ عام پر آگئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیاسی جماعت کے مارچ کی آڑ میں بلوائیوں کی پر تشدد کارروائیوں کی…

21 mins ago

لاہور میں تحریک انصاف کا احتجاج، مختلف تھانوں میں 22 مقدمات درج

لاہور (قدرت روزنامہ )لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں مختلف تھانوں…

23 mins ago

پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات…

36 mins ago

’علی امین مین گیٹ سے بھاگے ہیں، وہ حراست میں نہیں، ریڈ کررہےہیں اور اگر ملے تو۔ ۔ ۔‘ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ علی امین گنڈاپور ہماری حراست میں…

43 mins ago