ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کا خواب 12سال بعد پورا ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ) 93 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی کا خواب 12سال بعد پورا ہوگیا۔اظہر علی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں۔پی سی بی کے مطابق شایداظہر علی وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہیں اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے پر کیلئے 12 سال کا طویل انتظار جھیلنا پڑا۔

جولائی 2010 کے دوران لارڈز کے میدان میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کے بعد اظہر علی نے اب تک 93 ٹیسٹ میچ کھیلے جن میں سے ایک میچ بھی ہوم گراؤنڈ پر نہ کھیل سکے۔اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا میں بہت جذباتی محسوس کررہا ہوں کیونکہ جب لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے گزرتے تھے تو خواہش ہوتی تھی کہ ملک کیلئے اس اسٹیڈیم میں بھی کھیلوں،دنیا بھر میں کھیلتے ہیں لیکن پاکستان میں نہیں کھیل سکتے تھے۔انہوں نے کہاکہ میرے لیے خوشی کا موقع ہے کہ بلآخر آج میں فیملی اور دوستوں کے سامنے اپنے گراؤنڈ میں کھیلوں گا جہاں میرے اہل خانہ بھی میچ دیکھنے آئیں گے۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

49 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

2 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

2 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

2 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

3 hours ago