وزیراعلیٰ عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،10 روز میں 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں ۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیرعلیٰ عثمان بزدار سے ملے۔ خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں۔ پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار اور

تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی۔تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈرائونا خواب ہے۔وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔وزیر اعظم عمران خان پلس تھے، پلس ہیں اور پلس رہیں گے۔ اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں۔او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں اور پاکستانی مہمان نواز قوم ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

32 mins ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

1 hour ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

1 hour ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

1 hour ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

1 hour ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

2 hours ago