مانسہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ْمانسہرہ (قدرت روزنامہ) پولیس نے مانسہرہ تحصیل کی اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے خاتون کے سیکیورٹی گارڈ اور ڈرائیور کو زخمی بھی کیا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ضلعی پولیس افسر سجاد خان نے بتایا کہ ہم نے 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے ریپیٹر گن، پستول اور ان کی گاڑی سے شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں۔
ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کو اس وقت بدسلوکی کا نشانہ بنایا جب وہ غازی کوٹ کے قریب قراقرم ہائی وے سے گزر رہی تھیں اور ان کی سرکاری گاڑی نے ملزمان کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا۔انہوںنے کہاکہ ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو روکا اور ان سے بد کلامی کی، جب ان کے ڈرائیور اور گارڈ نے معاملے میں مداخلت کرنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ان پر بھی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان ملک عمران حیدر، ملک محمد عتیق اور انیس خان کی جانب سے واقعے کی فوٹیج بنانے کی کوشش بھی کی گئی۔انہوںنے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر کی جانب ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروانے کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عینی شاہد نے کہا کہ جب اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی نے ملزمان کی گاڑی کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان مشتعل ہوگئے اور افسر کا راستہ روکتے ہوئے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا۔

Recent Posts

چنگان کا اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ اوشان X7 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)چنگان پاکستان نے گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک زبردست محدود مدت…

23 mins ago

پاکستان میں بہت سے کام بغیر قانون کے ہی ہوجاتے ہیں، چیف جسٹس کے ڈیمز فنڈ کیس میں ریمارکس

دیا میر بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس میں وفاقی حکومت اور واپڈا سے معاونت…

34 mins ago

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

روپیہ 4 پیسے کے اضافے سے 277.63 روپے پر جاپہنچا کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں…

1 hour ago

بلوچستان بار کونسل کا آئینی ترمیم رکوانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

آئینی ترمیم کا مسودہ منظرعام پر لانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر…

1 hour ago

صوبے کی خود مختاری اور آئینی حقوق پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد میں پر امن احتجاج کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل برداشت ہے،…

1 hour ago

برطانوی پاونڈ کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

پاونڈ 361 روپے خریدا جبکہ 364.50 روپے بیچا جارہاہے کراچی (قدرت روزنامہ) اسٹیٹ بینک کی…

2 hours ago