اللہ کرے تمہارے بچوں کے رشتے نہ ہوں، تمہارے آٹے میں کیڑے پڑ جائیں وزیراعظم عمران خان منحرف ارکان کو بدعائیں دے رہے ہیں، سعید غنی

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر تنقید کرتےہوئے کہا ہے کہ یہ اپنے ارکان سے کہہ رہے ہیں کہ تم شادیوں میں نہیں جا سکو گے ،اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ کہہ رہا ہے کہ اگر یہ لوگ نظر آئیں تو ان پر حملے کرو ، کہہ رہا ہے کہ تمہارے بچے سکول نہیں جا سکیں گے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ ان کے بچوں پر سکولوں میں حملے کرو اور یہ کہہ رہا ہے کہ ان بچوں کے رشتے نہیں ہونگے اس طرح کی باتیں کرنے پر میں وزیراعظم

کو پاگل نہ کہوں تو کیا کہوں ۔ سعید غنی نے طنز کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عمران خان بدعائیں دے رہا تھا کہ اے منحرف ارکان تمہارے بچوں کے اللہ کرے رشتے نہ ہوں ، اللہ کرے تمہارے گھر میں بجلی نہ آئے ، اللہ کرے تمہارے آٹوں میں کیڑے پڑ جائیں ، اللہ کرے تمہارے گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہو جائے ، اللہ کرے تم سارا دن لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرو، اللہ کرے تم گھر سے نکلو تو دھوپ تمہارے سر پر تپتی رہے ، اللہ کرے تمہیں عید کپڑے کوئی سی کر نہ دے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی اور وہ اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سعید غنی نے کہا کہ حکومت نیاو آئی سی کو آڑ بناتے ہوئے آئینی عمل میں تاخیر کی اور آئین کی خلاف ورزی پرآرٹیکل 6 کی کارروائی بنتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے باوجود حکومت کے پاس نمبرز موجود نہیں، اب عمران خان لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ اپنے ہی ارکان اسمبلی کے گھر والوں پر حملہ کیا جائے، ایم این ایز کے گھروں پر حملے اور دھمکیاں دی جارہی ہیں جب کہ ان کو اپنے ارکان پر اعتماد نہیں اس لییکہہ رہے ہیں اسمبلی میں نہیں لائیں گے۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کی تعداد 15سے کہیں زیادہ ہے اور جو لوگ عمران خان کے کیمپ میں بیٹھے ہیں وہ ان کیساتھ نہیں، عمران خان کو خود اپنے ممبران پر اعتماد نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے پاس قومی اسمبلی میں اکثریت نہیں رہی، کل ملک کا وزیر اعظم ارکان اسمبلی کو بد دعائیں دے رہا تھا، عمران خان اسی ماہ سابق وزیر اعظم ہوجائیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے شیخ رشید کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کو وزارت کی جو بیماری ہے، مودی یا اسرائیل بھی کہہ دے کہ ہماری کابینہ میں آجاؤ یہ وہاں بھی چلے جائیں گے، وہ وزارت کے لیے کچھ بھی کرسکتے ہیںجس کابینہ میں یہ وزیر رہا وہ وزیراعظم ذلیل ہوا۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago