رانا ثناء اللہ کا سپیکر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کے مطالبہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثنااللّٰہ نے اسپیکر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر نے ٹائیگر فورس کے ممبر بن کر آئین کی خلاف ورزی کی، پچیس مارچ کو اجلاس بلا کر وہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں ۔ رانا ثنااللّٰہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پچیس مارچ کو اجلاس بلا کر وہ حکومت کو زیادہ سے زیادہ وقت دینا چاہتے ہیں، ایم این ایز کو ووٹ کو ڈالنے کے حق سے نہیں روکا

جاسکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ دینا چاہیے، ان شا اللّٰہ جمعہ کا دن ہمارے لیے اچھا ہوگا۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ارکان کو حکومت نے خود نوٹس جاری کیے، 13 ممبران کو نوٹس دینے کے بعد اگر وزیراعظم میں اخلاقیات ہیں تو استعفیٰ دیں، حکومت کے13ارکان نے ان پر عدم اعتماد کیا، وزیراعظم کو استعفیٰ دیدینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جو ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہے اسے کیسے ہارس ٹریڈنگ کہہ سکتے ہیں، وزیراعظم کی کوشش ہے کہ اگر مجھے حکومت نہ ملے تو کسی کو نہ ملے، وزیراعظم کو اس وقت اپنے کمرے کے باہر چوکیدار تبدیل کرنے کا اختیار نہیں۔رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ اسپیکر نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھایا تھا، پاسداری نہیں کی، ریکارڈ پر ہے کہ وزیراعظم نے کہا اچھا ہے تحریک لے کر آئے، تحریک آگئی، وزیراعظم اجلاس بلانے کے بجائے انارکی پھیلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری جدوجہد اس کرپٹ ٹولے کو ہٹانے کی ہے۔انہوں نے مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیر اعظم نواز شریف سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف جب آنے کا فیصلہ کریں گے خود اعلان کریں گے، نوازشریف کا آنا ان کی صحت سے مشروط ہے۔مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر اسپیکر نے اپنے حلف اور آئین کی خلاف ورزی کروائی، یہ دستور شکنی غداری اوربغاوت ہے، سزا کے لیے تیار رہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

2 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

3 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

3 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

3 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

3 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

4 hours ago