ڈاکٹر کائنات نے بتایا کہ نوید ایک اچھے انسان ہیں ، وہ میرا ہر طرح سے خیال رکھتےتھے ، گو کہ میرے رشتے تو بہت آرہے تھے تاہم مجھے نوید پسند آگئےاور میں نے ان سے شادی کرنا مناسب سمجھا اور ان سے شادی کر لی ، ڈاکٹر صاحبہ کا کہنا تھا کہ خاندان میں اور دوستوں نے ہمارے خلاف بہت باتیں کیں مگر مجھے فرق نہیں پڑتا ، پروگرام کے آخر میں نوید نے کہا نکاح کو آسان بنانا چاہئے ،ہم نے بھی شادی کر کے ایسا ہی کیا، سید باسط نے اس حوالے سے کہا نکاح کو آسان بنائیں ، اور کوشش کریں غیر ضروری رسم و رواج کے چکروں میں پڑکر شاد ی کو مشکل نہ بنائیں ، ویڈیو ملاحظہ کریں : . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کے اہم شہر میں خاتون ڈاکٹر نے اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ سے شادی رچا لی ، قارئین سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اینکر اور ممکری آرٹسٹ سید باسط علی ایک ایک خاتون اور ایک مرد کا انٹر ویو لے رہے ہیں ، خاتون کا نام ڈاکٹر کائنات ہے جبکہ سیکیورٹی گارڈ کانام نوید ہے . باسط علی نے خاتون ڈاکٹر سے پوچھا کہ آپ تو ڈاکٹر ہیں ، آپ کے کسی ڈاکٹر سے بھی شادی کر سکتی تھیں ، کسی انجینئر سے بھی شادی کر سکتی تھیں مگر آپ نے اپنے سیکیورٹی گارڈ سے ہی شادی کیوں کی اور اس پر خاندان والوں کا کیا رد عمل تھا .
متعلقہ خبریں