لاہور( قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وینٹی لیٹر پر پڑی عمران حکومت آخری سانسیں گن رہی ہے . ٹوئٹرپر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئین قانون کی خلاف ورزیوں، انتشار، دھنگا فساد اور ترلوں منٹوں سے بہتر ہے کہ اپوزیشن سے بات کر کے استعفیٰ دو ،صاف اور شفاف انتخابات کے ذریعے نیا مینڈیٹ لیا جائے
..