بینکوں نے تیل کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی روک دی، بحران کا خدشہ

کراچی(قدرت روزنامہ)پٹرولیم سیکٹر میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کی وجہ سے بینکوں نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو سرمائے کی فراہمی روک دی ہے۔آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل اور پٹرولیم مصنوعات کی بلند قیمتوں اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلیے سرمائے کی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا بحران کھڑا ہورہا ہے جو کسی بھی وقت پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کی شکل میں سامنے آسکتا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ملکی طلب کے علاوہ ایندھن

کے اسٹریٹیجک ذخائر بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ بینکوں نے پیٹرولیم سیکٹر میں مالیاتی فراڈ کو بنیاد بناکر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے لیے فنانسنگ بند کردی ہے۔اسٹیٹ بینک کی ہدایت کے باوجود بینک وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات کو جواز بناکر پیٹرولیم کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے سے اجتناب کررہے ہیں۔پیٹرولیم سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے نے بینکوں کے سربراہان کو ایک مکتوب میں یقین دہانی کرائی ہے کہ جس کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں بینک اس کمپنی کے ساتھ اپنے ایکسپوژرز کو قانون کے مطابق ری اسٹرکچرکرسکتے ہیں اور اس سلسلے میں تحقیقاتی ادارے کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔تحقیقاتی ادارے نے کہا ہے کہ اس مالیاتی فراڈ میں ملوث سرکاری بینک کے متعلقہ افراد کے ملوث ہونے اور غفلت و کوتاہی کی شفاف بنیادوں پر انکوائری جاری ہے جس میں ملوث نہ پائے جانے والے افراد کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔خط میں کہا گیا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کے علم میں آیا ہے کہ بینک آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے کاروبار سے اجتناب کررہے ہیں جس کی وجہ مذکورہ انکوائری کو قرار دیا جارہا ہے، تحقیقاتی ادارے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ زیر انکوائری آئل مارکیٹنگ کمپنی کے ساتھ اپنے ایکسپوژرز ری اسٹرکچر کرنے والے بینکوں کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

Recent Posts

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

9 mins ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

20 mins ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

24 mins ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

26 mins ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

1 hour ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

1 hour ago