سندھ ہائوس پر پی ٹی آئی کارکنان کا حملہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں اہم انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ ہائوس پر پی ٹی آئی کارکنان کے حملہ پر آئی جی اسلام آباد نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہاگیاکہ پولیس کی زائد نفری ہونے کے باوجود سندھ ہاوس کا گیٹ ٹوٹنا شرمندگی کا باعث ہے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ پر 10 اہلکاروں کی غفلت پر کارروائی کی جاری ہے، سندھ ہائوس حملے میں ایم این ایز سمیت ملوث 15 ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔آئی جی رپورٹ میں کہاگیاکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے بیان کے مطابق وہ احتجاج کے لیے پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے، تحریک انصاف کے ایم

این ایز عطا اللہ اور فہیم خان کے پریس کلب آنے پر سندھ ہائوس جانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ آئی جی اسلام آباد کے مطابق ایم این ایز سمیت پانچ گاڑیوں پر مشتمل قافلہ سندھ ہاوس کی طرف روانہ ہوا، واقعہ کے بعد عبد القادر مندوخیل اوور انچارج سندھ ہاوس کی مقدمات کے اندراج کی درخواستیں موصول ہوئیں،معاملے پر ڈی آئی جی سیکیورٹی اور آپریشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، مظاہرین کو ایم این ایز کے ساتھ ہونے کی وجہ سے چیک پوسٹ پر روکا نہیں گیا، مظاہرین کسی ریلی کی شکل میں ریڈ زون میں داخل نہیں ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، واقعہ کے بعد سندھ ہاؤس اور ریڈ زون کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

22 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

27 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

30 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

43 mins ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

47 mins ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

57 mins ago